لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق رپورٹ آئی سی سی نے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی تھی۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن کے ٹریبیونل کے سامنے بیان سے پی سی بی کے دعووں کی تردید ہو گئی، انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق رپورٹ آئی سی سی نے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی تھی، میچ سے قبل اسپاٹ فکسنگ سے متعلق برٹش نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی جو پی سی بی کو دے دی۔ جرح کے دوران رونی فلینگن نے مزید کہا کہ بطور چیئرمین آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ دنیا کے مختلف ملکوں میں کام کرنے والے اے سی یوز کے قریب ہوں۔دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز چدھڑ نے کہا ہے کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن کے آنے سے پی سی بی کا کیس مضبوط نہیں ہوا، فلینگن نے بیان دینے سے پہلے کہا کہ وہ کرنل اعظم کے کہنے پر ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے ہیں، جرح کی دوران رونی فلینیگن نے تسلیم کیا کہ اسپاٹ فکسنگ پی سی بی کا مسئلہ ہے، ٹونی فلینگن پر جرح سے سچ مزید واضح ہو گیا۔شیغان اعجاز نے کہا کہ دبئی میں رات ساڑھے 3 بجے شرجیل سے انٹرویو کیا گیا، جس میں کرنل اعظم بار بار کہتے رہے کہ جیسے کہا گیا ویسے بیان دو۔ ڈین جونز اور صادق محمد کے بیانات کو ماہرانہ رائے کے طور پر پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر امین کے معاملہ کا پی سی بی حکام کو پہلے سے علم تھا، شرجیل خان کیس میں عمر امین کی کہانی پی سی بی کی گھڑی ہوئی ہے، عمر امین نے تسلیم کیا ہے کہ وہ یوسف بکی کو 3 سال سے جانتا ہے، کیس میں کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کو پھنسایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے خلاف کارروائی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کی ہے اور آئی سی سی کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔
.
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

