نئی دہلی(آئی این پی ) بگ تھری کیخلاف ووٹ دینے پربی سی سی آئی پاکستان کی دشمنی میں حد سے آگے بڑھ گیا ، پاکستان کو ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے سے روکنے کے لیے اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں ون ڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے فوری بعد23جون سے ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی،پہلے دو میچز پورٹ آف سپین،اگلے 2اینٹیگا اور آخری و ن ڈے اورواحد ٹی ٹوئنٹی کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔آئی سی سی رینکنگ میں 79پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پرموجود ویسٹ انڈیز اگلے ماہ افغانستان کیخلاف سیریز کھیلے گی اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر کیریبیئن سائیڈ کو امید ہے کہ 8ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ناقص کاکردگی پر پوائنٹس کھوئے گی جس کا اسے فائدہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل شیڈول کی سختی کے پیش نظر بھارت اپنے سٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہانہ بنا کر کمزور ٹیم بھی ویسٹ انڈیز بھجوا سکتا ہے جس کا لامحالہ فائدہ کیریبئن سائیڈ کو ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

