لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کپ کے درمیان نازع کا شکار ہونےوالے عمر اکمل اور جنید خان کو وارننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے رویہ بہتر نہ کیا تو انہیں چار سے چھ ہفتوں کیلئے معطل کردیا جائے گا۔پاکستان کپ کے دوران جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے فاسٹ باو¿لر پر بغیر بتائے ٹیم چھوڑ کر جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ٹاس کے موقع پر جنید خان کے نہ کھیلنے کی وجہ دریافت کرنے پر عمر اکمل نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں خود نہیں پتہ اور جب وہ میدان میں آئے تو علم ہوا تھا کہ فاسٹ باو¿لر میچ کیلئے نہیں آئے۔ادھر جنید خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عمر کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بیمار ہیں اور اس بارے میں انہوں نے ٹیم کے ڈاکٹر کو بھی اس بارے میں مطلع کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی تھی اور کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھیج دی ہے۔اس سلسلے میں آفیشل اعلامیہ ایک دو دن میں جاری کیا جائے گا لیکن ذرائع نے نام طاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں پر چار سے چھ ہفتے پابندی کی سزا تجویز کی ہے۔لیکن چونکہ دونوں کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں لہٰذا معطلی سے پاکستانی ٹیم مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ان کے متبادل ڈھونڈنا بھی درد سر ہو گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

