اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس خان جیسی کامیابیاں اور باعزت ریٹائرمنٹ بہت کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔