راولپنڈی(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر نے پی سی بی کی”نوکری”سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجھے قومی ٹیم کا باو¿لنگ کوچ بننے کی پیشکش ہوئی تو میں انکار کردوں گا اور اس کیلئے صرف رضا کارانہ خدمات پیش کروں گا۔شعیب اختر نے کہا کپتانوں میں وسیم اکرم ٹاپ پر تھے لیکن اگر مجھے عمران خان مل جاتے تو میری 500 وکٹیں ہوتیں،ایک سوال پر شعیب اختر نے کہا میں نے ویوین رچرڈز سے پوچھا اگر میں آپ کو باو¿لنگ کرتا تو کیا آپ ڈرتے جس پر رچرڈز نے جواب دیا یقیناً مگر میں کھیلتا ضرور۔