تازہ تر ین

آئی پی ایل میچ پرجواءجیتنے والے بنگالی کو دوستوں نے قتل کر دیا

ڈھاکا(آن لائن)بنگلہ دیش میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )کے میچ پر جوا لگانے والے شخص کو دوستوں نے قتل کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میچ پر دوستوں کے ساتھ جوا لگانے والا 33سالہ بنگلہ دیشی کو شرط جیتنے کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ مقتول۔پولیس کے مطابق سنتوش کے دوستوں نے جھگڑے کے دوران اس کے نازک حصے پر تشدد کیا جس سے سنتوش کی حالت غیر ہو گئی اور تین دن ہسپتال میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔واقعے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے میچز پر دنیا بھر میں جوا کھیلا جا تا ہے جبکہ بھارت کے اندر بھی اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ پر اربوں کا جوا لگتا ہے جس میں نہ صرف بکی شامل ہیں بلکہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر بھی سٹے بازی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv