تازہ تر ین

مہوش حیات معاوضہ وصول کرنے کی تقریب چھوڑکر چلی گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات معاوضہ وصول کرنے تقریب چھوڑ کر واپس چلی گئیں جس پر منتظمین اور شرکاءان کا منہ دیکھتے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کو گزشتہ روز لاہورکے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایک موبائل کے لانچنگ شومیں مدعوکیا گیا تھا جس کے لئے انہوں نے تین لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا لیکن مہوش حیات اس وقت وہاں پہنچیں جب تقریب آدھی ہوچکی تھی۔ مہوش حیات نے وہاں پانچ منٹ بھی رکنا گوارہ نہ کیا اور وہ اپنے بھائی کے ساتھ فوری طور پر وہاں سے چلی گئیں جس پر منتظمین ان کا منہ دیکھتے رہ گئے جبکہ ان کے ساتھ تصاویربنوانے کے خواہش مندافراد بھی مایوس ہوگئے ۔ اس تقریب میں ان کے علاوہ نتاشاحسین، سنبل اقبال ،اشنا شاہ اور ارمینا خان نے بھی شرکت کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv