کراچی (آئی این پی)سابق کپتان شاہد آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ آئی سی سی کیلئے اپنے کالم میں شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ دونوں پڑوسی ملکوں میں سیاسی کشیدگی کا خاتمہ اور باہمی مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ آل راو¿نڈر نے کہا کہ بھارت کو میگا ایونٹس میں ماضی کی فتوحات کی بدولت نفسیاتی فائدہ حاصل ہے،جارحانہ بیٹنگ اور متوازن بولنگ لائن اپ بھی روایتی حریفوں کے میچ میں دلچسپ بنادے گی،اس مقابلے کا شدت سے منتظر ہوں۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ 4جون کو شیڈول ہے،”بگ تھری“ کے محاذ پر ناکامی کے بعد بی سی سی آئی میں بحث چل رہی ہے کہ ایونٹ میں شریک ہوں یا بائیکاٹ کردیا جائے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے بیشتر کرکٹرز سے میرے اچھے تعلقات رہے ہیں، ہربجھن سنگھ، یوراج سنگھ اور ظہیر خان کے ساتھ اچھا وقت گزرا اور کئی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، صرف گوتم گھمبیر سے چند سال قبل تلخ کلامی ہوئی تھی،میں تو اس واقعے کو کھیل کا حصہ سمجھ کر آگے بڑھ گیا لیکن بھارتی اوپنر کی ناراضی نہیں گئی۔آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کے دورئہ پاکستان میں مہمان کرکٹرز کو کراچی میں اپنے گھر کھانے پر بلایا تو پٹھان روایات کے مطابق گوشت کی ڈشز تیار کرا لیں، کھلاڑی ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے تو مجھے احساس ہوا کہ ان میں سے بیشتر تو سبزی خور ہونگے، فوری طور پر دال اور سبزی کی ڈشز تیار کرائیں اور پیش کردیں، انہوں نے کہا کہ بعد ازاں افسوس بھی ہوتا رہا کہ مہمانوں کے کلچر اور ضروریات کو نظر انداز کیسے کر
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

