لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ 2013ءسے لیکر اب تک لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے ، مخالفین نے کیمپ لگانے میں دیر کر دی ہے ، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں اور مید ہے کہ عمران خان کے کیس میں بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچھرہ میں یونین کونسل 86 میں پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حافظ نعمان اور چودھری اختر رسول سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈراموں سے قوم بخوبی واقف ہے اپنے دور میں انرجی کے بحران کے خاتمے کےلئے کیوں کچھ نہیں کیا؟چار سال کہاں سوئے رہے اب الیکشن آ گئے ہیں اور انہیں عوام کا درد یاد آیا ہے،22,22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیوں بھول گئے ہیں؟ ۔2013ءمیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے ۔ توانائی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہے ہیں جو روشنیاں ختم ہو گئی تھیں وہ بحال ہو رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا میں اپنے دستخطوں سے غیرملکی فنڈز اکٹھے کرتے رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی منی ٹریل آج کھل کر سب کے سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ زیر بحث رہا۔ تحریک انصاف نے کیلی فورنیا سے فنڈز جمع کرکے اسلام آباد منتقل کئے اور امریکا سمیت بہت سے ملکوں میں غیرملکی فنڈنگ کیلئے کمپنیاں بنائی گئیں یہی نہیں عمران خان نے پورا نظام ہی سوچ سمجھ کر غیرملکی فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے بنایا ہے۔ مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈراموں سے قوم بخوبی واقف ہے اپنے دور میں انرجی کے بحران کے خاتمے کےلئے کیوں کچھ نہیں کیا؟چار سال کہاں سوئے رہے اب الیکشن آ گئے ہیں اور انہیں عوام کا درد یاد آیا ہے،22,22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیوں بھول گئے ہیں؟ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے،جو عناصر عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے اس سفر میں رخنہ ڈالناچاہتے ہیں وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں پیپلز پارٹی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز، رمضان صدیق بھٹی،اظہر فاروقی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کے احتجاجی جلوس پر عوام نے ذرا برابر کان نہیں دھرے کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ لیڈروں نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے پلانٹ لگانے کی بجائے لوٹ کھسوٹ سے اپنی جیبیں بھری اور پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا کہرام مچا رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے جو عوام سے وعدے کئے انشاءاللہ دسمبر 2017 ءتک 5710 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوگا۔یہ بات اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ 40 سال سے مسلسل سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کے ٹولے نے کراچی سے کوڑا کرکٹ صاف کرانے کی بجائے اسے موہنجو داڑو بنا دیا ہے ۔کائرہ صاحب جو لاہور کے نوری نت بننے کی کوشش کررہے ہیں عوام ان کو زیرہ بٹا زیرہ بھی ووٹ نہیں دیں گے بلکہ ان کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔س
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

