اسلام آباد(این این آئی‘آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے منع کرنے کے باوجود احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونا بڑی بدقسمتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کےلئے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ میڈیا پر گفتگو سے منع کرنے کے باوجود نعیم الحق نے احاطہ عدالت میں بات چیت کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کے اختیارات میں تخصیص نہیں چاہتے لیکن منع کرنے کے باوجود احاطہ عدالت میں گفتگو بڑی بدقسمتی ہے، باہر جاکر جو مرضی کریں لیکن عدالتی احاطے میں ایسا نہ کریں، میڈیا نمائندوں کو کیس رپورٹ کرنے کی مکمل اجازت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک امریکی اسکالر نے کہا تھا کہ سیاسی گند کو عدالتی لانڈری میں نہیں دھلنا چاہیے لیکن معاملات عدالت میں آ چکے، ہم انہیں مناسب طریقے سے لے کر چلیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت کی حدود میں خیالات کے اظہار سے گریز کر یں ، باہر جا کر جو مرضی کریں‘ سماعت سے متعلق وکلاءچاہیں تو بات کرلیں‘ سیاسی معاملات آہستہ آہستہ عدالت میں آرہے ہیں، کیا پاکستان میں رہائش نہ رکھنے والے جائیداد ظاہر کرنے کے پابند ہیں‘ کس قانون کے تحت بیرون ملک جائیداد کو ظاہر کرنا لازمی تھا؟ کیا ٹیکس فائلر بننے سے پہلے کی غیر ملکی جائیداد ظاہر کرنا ضروری ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ اکرم شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت نے میڈیا پر بیان بازی سے روکا۔ نعیم الحق نے گزشتہ روز میڈیا پر گفتگو کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ بدقسمتی ہے۔ عدالت کی حدود میں خیالات کے اظہار سے گریز کریں باہر جا کر جو مرضی کریں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ ایک سال سے میڈیا ٹرائل ہورہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سماعت سے متعلق وکلاءچاہیں تو بات کرلیں۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ میڈیا رپورٹنگ کے لئے آزاد ہے۔ فریقین اپنے خیالات کے لئے عدالتی کارروائی کو استعمال نہ کریں۔ ججز اور عدلیہ کی تصحیک نہیں ہونی چاہئے۔ عدالتی کارروائی کو پنڈولم کی طرح استعمال نہ کیا جائے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ حنیف عباسی غیر متعلقہ شخص نہیں درخواست گزار ہیں جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ سیاستدان کارروائی کو اپنی تشہیر کے لئے استعمال نہ کریں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ سنگین غداری کیس میں میری تکہ بوٹی بنانے کی بات کی گئی میرے بچوں نے مجھے دوبارہ عدالت آنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اﷲ نہ کرے ایسا کوئی وقت آئے سب کے لئے باہمی احترام لازم ہے۔ سیاسی معاملات آہستہ آہستہ عدالت میں آرہے ہیں ۔ اکرم شیخ نے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی بیرونی حکومت یا شخص سے فنڈ نہیں لے سکتی۔ اگر کوئی سیاسی جماعت بیرونی فنڈنگ لیتی ہے تو قانون کے مطابق اس کا وجود نہیں رہ سکتا۔ عمران خان نے غلط بیان کی کہ ان کی جماعت بیرونی فنڈنگ نہیں لے رہی۔ عمران خان نے غلط بیانی کی اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ صادق اور امین نہ رہنے پر عمران خان آرٹیکل 62 ون ایف کی زد میں آتے ہیں۔ دوہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ غلط بیانی پر پارلیمنٹریز کو نااہل قرار دے چکی ہے پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کو عمران خان نے خود تسلیم کیا ہے۔ پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کردیئے ہیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے خود ایک دستاویز عدالت میں جمع کروائی ہے 2013 میں بنی گالہ اراضی کو بطور تحفہ ظاہر کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہائش نہ رکھنے والے جائیداد ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ ٹیکس فائلر بننے کے بعد عمران خان نان ریذیڈنٹ نہیں رہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کس قانون کے تحت بیرون ملک جائیداد کو ظاہر کرنا لازمی تھا؟ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ اکرم شیخ صاحب آپ نے فرمایا کہ فلیٹ خریدنے کے لئے نیازی سروسز لمیٹڈ بنائی۔ عمران خان کا فلیٹ کب بیچا گیا؟ اکرم شیخ نے کہا کہ یہ فلیٹ 2003 میں بیچا گیا۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ جب فلیٹ بک گیا تو اس کے بعد تو یہ اثاثہ نہیں رہا۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے 1983 سے لے کر 2014 تک کمپنی کو ظاہر نہیں کیا۔ 2002 اور 2013 کے انتخابات میں کمپنی ظاہر کرنا ضروری تھا۔ رائے حسن نواز کے کیس میں پانچ کنال اراضی بتائی نہیں گئی تھی اس معاملے پر کسی ٹیکس کے ماہر سے پوچھ کر بتاﺅں گاواضح علم نہیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

