لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میںچیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ مصباح الحق عمران خان سے بھی اچھے کپتان ثابت ہوئے ہیں،رواں ماہ پی سی بی اپنی بائیو مکینکل لیبارٹری کھول رہا ہے،کھلاڑیوں کو اب باﺅلنگ ٹیسٹ کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا،آئی سی سی کا وفد مئی میں لیبارٹری کو دیکھنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گا ،آئی سی سی وفد کو یقین دلائینگے کہ پاکستان کر کٹ کیلئے محفوظ ملک ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ہماری ٹیم کو آگریسو بنا دیا ،انضمام الحق بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،پاکستان میں اچھے کوچز ہیں مگر ہمیں بہت اچھے کوچز چاہیں،جاوید میانداد کو بطور کوچ 3 سے 4 مرتبہ آزمایا مگرجاوید میانداد ڈیلیور نہیں کر سکے ان کی تعلیم بھی نہیں ہے ۔دانش کنیریا پر انگلینڈ نے پابندی لگائی ،،دانش کنیریا کے حوالے سے ہمارے ہاتھ پاو¿ں بندھے ہوئے ہیں ۔بگ تھری کے تحت بھارت کی وعدہ خلافیوں سے پاکستان کو مالی نقصان ہوا ،بھارت نے معاہدے کے تحت پاکستان سے چھ سریز کھیلنی تھیں، تین سریز کا وقت ختم ہو گیا،آئندہ تین سریز کے حوالے سے بھارت کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے ۔بھارت کے پاکستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے پر پی سی بی کو 64 ملین ڈالر کا نقصان ہوا، بھارت کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کا پابند ہے جس کے بعد کیس کو آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سپرد ہو گا۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس چیئر مین عبدالقہار خان ودان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا،اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ وزارت بین الصوبائی رابطہ حکام ،چیئر مین پی سی بی اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں5 کھلاڑیوں کو معطل کر چکے ، ایک کو سزا دے دیدی باقی چار کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ناصر جمشید انگلینڈ میں ہیں، پاکستان سفر نہیں کر سکتے،وہاں کی کرائم ایجنسی نے ان پر چارج لگا رکھا ہے،اس موقع پر رکن کمیٹی شفقت حیات پی سی بی حکام پر برس پڑے انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیم مینیجرز کو کیوں نہیں پکڑا گیا۔، سپاٹ فکسنگ کرنے والے کھلاڑے بکیز سے ہوٹل کی لابی میں ملے، ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اچھے کوچز کے باوجود ٹیم رینکنگ آٹھویں نمبر پر کیوں ہے ؟ سزا یافتہ کھلاڑیوں کو بار بار موقع کون اور کیوں دے رہا؟ ہماری فاسٹ باولنگ، اوپننگ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہو رہی ہے ، ٹیم صرف اسپنرز کے آسرے پر چل رہی ہے۔پی سی بی چیئر مین نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو آگے لانا ہے،حسن علی اور بابر اعظم اور دیگر نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا،پی ایس ایل کا فائنل یہاں کروا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے،ورلڈ الیون ستمبر میں تیار ہو رہی ہے جس میں نوجوان ممبر ہوں گے۔رکن کمیٹی نے رمیش کمار نے کہا کہ دانش کنیریا میں ٹیلنٹ ہے اس پر پابندی کیوں ہے، شہریار خان نے کہا کہ دانش کنیریا پر انگلینڈ نے پابندی لگائی ،آئی سی سی کے دس ممالک میں سے کوئی پابندی عائد کر ے تو سب کو پیروی کرنا ہوتی ہے ، دانش کنیریا کے حوالے سے ہمارے ہاتھ پاو¿ں بندھے ہوئے ہیں ۔رکن کمیٹی ماجد علی نے کہا کہ جاوید میانداد کو کرکٹ کی اکیڈمی کہا جاتا ہے،اس کے باوجود غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہیں ؟شہریار خان نے کہا کہ جاوید میانداد کو 3 سے چار مرتبہ آزمایا ،جاوید میانداد ڈیلیور نہیں کر سکے ان کی تعلیم بھی نہیں ہے ، پاکستان میں کوچز ہیں ان کو اوپر لائیں گے ،مصباح الحق عمران خان سے بھی بہتر کپتان رہے، دکھ کی بات ہے وہ ر یٹائرڈ ہو رہے ہیں، لیکن انکی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے، پی ایس ایل کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان میں امن ہے یہاں میچز کھیلے جا سکتے ہیں، جلد کراچی جاکر وزیراعلی سندھ سے ملاقات کروںگا، کور کمانڈر سے بھی ملاقات کر کہ سکیورٹی کی گارنٹی لوںگا،آئی سی سی سے جلد کراچی کی سکیورٹی کلیئرنس کروائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں مئی میں سرینہ ہوٹل کی برانچ کھل جائے گی ،غیر ملکی ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں ٹھہریں۔پی سی بی چیئر مین نے کہا کہ بگ تھری کے تحت بھارت کی وعدہ خلافیوں سے پاکستان کو مالی نقصان ہوا ،بھارت نے معاہدے کے تحت پاکستان سے چھ سریز کھیلنی تھیں ،تین سریز کا وقت ختم ہو گیا ہے ،آئندہ تین سریز کے حوالے سے بھارت کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے،مزید تین سریز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان آئی سی سی کے متبادل تنازعات کے حل کی کمیٹی میں جائے گا ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

