اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے 8 میچز پاکستان میں کروائیں گے، جن میں4 لاہور اور 4 میچز کراچی میں ہوں گے، پی ایس ایل ٹو فائنل کی ریٹنگ پاک بھارت میچ سے دگنی تھی۔ سبحان احمد نے قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بتایا ہے کہ پی ایس ایل فائنل پاک بھارت میچ سے زیادہ دیکھا گیا۔قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ریٹنگ 10 پوائنٹ تک رہی جبکہ پی ایس ایل فائنل کے دوران ٹی وی ریٹنگ 21 پوائنٹ تک پہنچ گئی تھی۔ لاہور میں پی ایس ایل 2 کا فائنل کامیاب رہا جب کہ 9 غیر ملکی کھلاڑی موجود تھے۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 3 کے 8 میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے، 4 میچز لاہور جبکہ 4 کراچی میں کھیلے جائیں گے، اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 کرکٹرز معطل کر چکے ہیں۔، ایک کھلاڑی کو سزا دیدی جب کہ باقی 4 کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔، ناصر جمشید انگلینڈ میں ہیں جہاں نیشنل کرائم ایجنسی نے ان پر الزام لگا رکھا ہے لہذا وہ پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

