تازہ تر ین

راگنی نے لائیو کنسرٹ میں پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارہ راگنی نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے لائیو کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا، شو میں شریک پرستار ان کے گانوں پر جھومتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ راگنی نے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے شو میں گلوکاری کا مظاہر ہ کے حاضرین پر سحر طاری کردیا۔ گلوکارہ نے خراب طبیعت کے باوجود دو گھنٹے تک اپنے گانوں سے شرکاءکو محظوظ کیا۔ان کے پرستار گانوں پر دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔یادرہے کہ گلوکارہ راگنی نے ایک ملٹی نیشنل کمپنی سے چار ماہ کا معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے شوز میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرکریں گی۔اس سے قبل راگنی کراچی ، اسلام آباد اورفیصل آباد میں ہونے والے کامیاب کنسرٹ میں پرفارم کرچکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv