تازہ تر ین
khalid lateef

خالد لطیف نے پی سی بی سے 5 مئی تک مہلت مانگ لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کے مبینہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر عبوری طور پر معطل کرکٹر خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوگئے۔معطل کرکٹر خالد لطیف کو وضاحت کے لیے سوالات کی فہرست دی گئی ہے جن کے جوابات دینے کے لیے انہوں نے 5 مئی تک مہلت مانگ لی ہے ۔قبل ازیں خالد لطیف نے پی سی بی کے نام خط میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ پر اعتماد ہے لیکن اس کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر اعتماد نہیں۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا تھاکہ دو مئی کو پیشی پر کرنل (ر)اعظم اینٹی کرپشن یونٹ کی سربراہی نہیں کریں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق معطل کرکٹر خالد لطیف پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے خالد لطیف سے کرنل (ر)اعظم نے ہی پوچھ گچھ کی اور ان سے کئی سوالات کئے جن کے جواب دینے کے لئے خالد لطیف نے پانچ مئی تک کا وقت مانگا ہے اب وہ پانچ مئی کو ٹریبونل اور اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعظم خان کو اینٹی کرپشن یونٹ کی سربراہی سے الگ کئے جانے کاکوئی امکان نہیں ہے کیونکہ خالد لطیف پر خود اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ہیں اور انہیں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے انکار کرنے پر معطل کرکٹرز کے کیسز ٹربیونل کو منتقل کر دیئے گئے تھے تاہم بعد ازاں اینٹی کرپشن یونٹ نے آرٹیکل 4.3 کے تحت کرکٹرز کو دوبارہ طلب کیا تھا، شاہ زیب حسن تو پیش ہو گئے تاہم خالد لطیف نے کرنل اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان پر غلط بیانی اور کیریئر تباہ کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم پی سی بی ذرائع کے مطابق اعتراض کے باوجود مذکورہ عہدےدار کو ہٹائے جانے کا امکان نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv