کراچی (آئی این پی) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے فیئرویل میچ کی آفر کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے ، یہ میچ میں نے اپنے لیے نہیں بلکہ کرکٹر کے لیے مثال قائم کرنا چاہتا تھا۔ ، مجھے خوشی ہے کہ میرے آواز بلند کرنے سے یونس خان اور مصباح کو ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو آتے ہوئے شاہد آفریدی نے شائقین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں تھری میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اس رمضان میں بھی فاﺅنڈیشن کیلئے زیادہ کام کرنے کی کوشش کروں گا ، ویرات کوہلی کے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک مثبت کھلاڑی ہے ، ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے تمام سیاستدانوں کو مل کر کام چاہئے ، شلوار قمیض میں خود کو آرام دہ محسوس کرتا ہوں ، زیادہ نئے کھلاڑی نظر نہیں آ رہے ہیں ، عمر یامین اچھا کرکٹر ثابت ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں سب سے اہم چیز میرا خاندان ہے ، چھوٹی بیٹی سے تھوڑا زیادہ پیار ہے ، گھر والے مجھے سکول بھیجتے تھے تو میں گراﺅنڈ چلا جاتا تھا۔اپنی شرٹ پر 10 نمبر کے متعلق بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ میرا پسندیدہ نمبر ہے اور پاکستانی ٹیم میں کسی کے پاس یہ نمبر نہیں تھا ، سچن کے پاس بھی یہی نمبر ہے اس لیے میں نے اس کا انتخاب کیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور میں نے باﺅلنگ سے آغاز کیا تو سب مجھے کہنے لگے کہ تم ” وٹا ” باﺅلنگ کرتے ہو جس پر میں نے لیگ سپن شروع کی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سارے سیاستدانوں سے ایک ہی درخواست کروں گا کہ سب مل کر ملک کے لیے کام کریں نہ کہ صرف ایک پارٹی اور طبقے اور علاقے کیلئے توانائی سرف کریں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے انہیں ایک فیئرویل میچ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اس وقت شاہد آفریدی کو فیئر ویل میچ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد آل راﺅنڈر نے میڈیا میں اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

