تازہ تر ین
supreme court of pakistan

جے آئی ٹی بنانے کیلئے سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل, کھلی عدالت میں سماعت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے میں خصوصی بینچ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا جس کے بعد مختلف اداروں سے جے آئی ٹی کیلئے نام مانگے گئے۔ اداروں کے نام بھجوانے کے بعدمنگل کوپاناما کیس سننے والے ججز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد چیف جسٹس نے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید شیخ بھی شامل ہوں گے۔ یہ بینچ بدھ کو دوپہر ڈیڑھ بجے کھلی عدالت میں کیس کی سماعت کرنے کے بعد جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ سنائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv