تازہ تر ین

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے، صدر بی سی بی کی مضحکہ خیر سوچ

ڈھاکا(یو این پی)بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن پاپون نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے ،پی سی بی کو اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر ایک بار پھر شکست ہوئی تو آئی سی سی رینکنگ متاثر ہو سکتی ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران نظم الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا سامنا ہی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں مزید تنزلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ان کی جانب سے یہ مضحکہ خیز بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چیئرمین پی سی بی نے حال ہی میں مسلسل تیسری بار اپنی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے رواں سال جولائی اور اگست میں ہونے والا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔۔ آئی سی سی کے نئے مالیاتی ماڈل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ نیا فارمولا بہتر ثابت ہوگا لیکن وہ کم پیسے کی بنیاد پر کسی کی حمایت نہیں کر سکتے کیونکہ حاصل ہونے والا پیسہ ملک میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کیلئے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو محض مالی پہلو کی فکر ہے اور وہ اس کی ہر طرح سے سپورٹ کرتے رہیں گے لیکن اگر بنگلہ دیش کو زیادہ پیسہ مل رہا ہو تو اس سے انکار بھی ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انہیں زیادہ پیسے کا معاملہ درپیش نہیں تھا اور چونکہ بھارتی حکام ایک نئے فارمولے پر کام کر رہے ہیں اور جون آنے میں کچھ وقت ہے تو اس دوران اگر کوئی قابل قبول پروپوزل سامنے آجاتا ہے تو وہ اس پر رضامندی کا اظہار کر دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv