تازہ تر ین

فٹنس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے عمدہ کھیل پر نگاہ ہے

کراچی (یو این پی)قومی آل راو¿نڈر شعیب ملک کایوا ین پی سے کہنا ہے کہ انہوں نے فٹنس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بہترین کھیل پر نگاہ مرکوز کر رکھی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کسی بھی کامیاب ایتھلیٹ کی سب سے مضبوطی اس کا چاق و چوبند ہونا ہے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ خود کو مکمل طور پر فٹ محسوس کرتے ہیں لیکن کرکٹ کے کھیل میں کھلاڑی پر ایک دباو¿ بدستور موجود رہتا ہے اور اسے اپنے تجربے کی بنیاد پر اسے قابو کرنا ہوتا ہے۔ شعیب ملک کے مطابق موجودہ کرکٹ میں نظم و ضبط اور کھیل پر توجہ کی اہمیت بہت زیادہ ہو گئی ہے اور اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ کھلاڑی کی عمر کیا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بعض اوقات خود کو کھیل سے ہم آہنگ کرنے میں مشکلات بھی درپیش رہتی ہیں اور معمولات زندگی میں توازن کیلئے بڑی تگ و دو بھی کرنا پڑتی ہے جس کیلئے وہ اصولوں اور قواعد کا خیال رکھتے ہیں کہ انہیں ہر حال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ کراچی کنگز میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے کیلئے پرجوش کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم تبدیل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر لالہ کے ساتھ کھیلنے کیلئے تیسرے ایڈیشن کے بے چینی سے منتظر ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv