اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دے دی ۔ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے اور دیگر دو ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ کار کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا جبکہ پرویز رشید کو کلین چٹ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتے کو ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کی گئی سفارشات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،یہ احکامات وزیر اعظم ہاﺅس سے سیکرٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری ہوئے جس کے مطابق طارق فاطمی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹایا گیا اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کےلئے ان کا معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کیا گیا ہے ۔ راﺅ تحسین کے خلاف 1973رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی، اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹر سر ل المیڈ کا معاملہ اے پی این ایس کے حوالے کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

