تازہ تر ین
shahbaz-sharif

اگر یہ ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑدونگا, وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے پنجاب اےجوکےشنل انڈوومنٹ فنڈ کے بجٹ مےں ےکم جولائی سے 5 ارب روپے اضافہ کا اعلان کےا ہے اورکہاہے کہ ےہ فنڈ ہونہار ‘ محنتی او رمستحق طلباءوطالبات کےلئے اےسا شجر ہے جس کے سائے مےں وہ اپنے ہرروشن خواب کی تعبےر حاصل کر رہے ہےں ۔انہوں نے کہاکہ 5 ارب روپے کے اضافے سے انڈوومنٹ فنڈ کا کل حجم 23 ارب روپے ہو جائے گا۔وہ آج ےونےورسٹی آف سرگودھامےںپنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈکے زےر اہتمام آگاہی پروگرام کی تقرےب سے خطاب کر رہے تھے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ مخالفےن موجودہ حکومت کے عوام دوست منصوبوں پر بے جا تنقےد کو اپنا وطےرہ بنائے ہوئے ہےں۔ انہےں پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہےں ہو رہا،مخالفےن تنقےد کرتے رہےں ہم عوامی خدمت کرتے رہےں گے۔ انہوں نے عمران خان کے پانامہ کےس مےں ان کی طر ف سے 10 ارب روپے کی رشوت کی پےش کش کے الزام کو بے بنےاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دےا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سپرےم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کےس روزانہ کی بنےاد پر سماعت کی ہے، مےری دردمندانہ اپےل ہے کہ جس عدالت مےں بھی ےہ کےس لگے وہاں روزانہ کی بنےاد پر سماعت ہوتاکہ جلد دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو ۔ انہوں نے اعلان کےا کہ اگر ےہ الزام ثابت ہوجاتا ہے تو وہ تاحےات سےاست سے دستبردار ہو نے کےساتھ سا تھ قوم سے معافی مانگےں گے لےکن اگر عمران خان جھوٹا ثابت ہو جاتاہے تو ےہ اس کی صوابدےد ہے کہ وہ سےاست سے کنارہ کش ہوتاہم ان کی ڈکشنری مےں عمران خان مسلمہ جھوٹا او رجھوٹوں کا آئی جی قرار پائے گا۔انہوںنے کہا کہ نےازی صاحب نے 10ارب روپے کی رشوت کی پےشکش کا جو جھوٹا الزام لگاےا ہے مےں عدالت جاو¿ں گااور ضرور جاو¿ں گا۔نےازی صاحب نے کہا ہے کہ عدالت جانے کی صورت مےں رشتے داروں کے نام سامنے آئےں گے۔تو نےازی صاحب سن لےں مےں عدالت ہر صورت جاو¿ں گا۔اےک پائی بھی رشوت دےنے کا الزام ثابت ہو تو ہمےشہ کےلئے سےاست چھوڑ دوں گا۔وزےر اعلیٰ نے کہا کہ پےف اےک مقدس مشن ہے جس سے لاکھوں سکالرز مستفےد ہو کر ملک وقوم کو دنےا کے نقشے پر صفحے اول پر لے جائےں گے ۔ مفت تعلےم ‘ رہائش ‘ صحت کی فراہمی ہر حقےقی فلاحی رےاست کی ذمہ داری ہے اور ملک کو اےک فلاحی رےاست بنانے کی پالےسی پر گامزن ہےں۔ پےف اس فلاحی رےاست کا نقطہ آغاز ہے اور ےہ اےک اےسا انقلابی منصوبہ ہے جس کےلئے پورے ملک کا بجٹ ناکافی ہے ۔ انہوں نے بھارت کے وزےر اعظم نرےندر مودی کو دعوت دی کہ وہ بھی اپنے ملک کے کثےر بجٹ کو علاقائی تباہی کی بجائے تعلےم کےلئے مختص کر ے او رپےف جےسے منصوبوں کا آغاز کرے تاکہ خطے سے غربت وجہالت اور افلاس کو ختم کےاجاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کے ےکساں مواقع حاصل کرناہر پاکستانی کا حق ہے لےکن مخالفےن اس بلا امتےاز ترقی کے مخالف ہےں ۔ انہوں نے کہاکہ مےٹروٹرےن منصوبہ ہر ضلع مےں شروع ہو گا کےونکہ عمدہ اور باوقار ٹرانسپورٹ ہر شہری کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم کے بچوں کو مالی وسائل کی مشکلات کو آڑے نہےں آنے دےا جائے گا۔ انہوں نے وائس چےئرمےن پےف سے وعدہ لےا کہ وہ آئندہ سال پےف کے بجٹ مےں اضافہ کے تناسب سے پےف سکالرز کی تعداد کو ساڑھے تےن لاکھ تک لے جائےںگے ۔انہوں نے ےونےورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کوٹاسک دےاکہ وہ ےونےورسٹی کو ملک کی تےن صفحہ اول کی ےونےورسٹےوں کی فہرست مےں شامل کرےں تو وہ ےونےورسٹی کو اربوں روپے کے فنڈز فراہم کرےںگے ۔ انہوں نے ےونےورسٹی کی سہ ماہی ترقی کےلئے کمےٹی تشکےل دےنے کابھی اعلان کےا اور کمےٹی کی سفارشات پر ہر تےن ماہ بعد ےونےورسٹی کی ترقی کے تناسب سے فنڈز دےئے جائےںگے ۔ انہوں نے پےف سکالرز ڈاکٹرمحمد سبطےن کے گا¶ں مےںبنےادی مرکز صحت قائم کرنے کا اعلان کےا اور محمد سبطےن کو اس مرکز صحت پر ہر عام تعطےل پر مرےضوں کا معائنہ کرنے کی ہداےت کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ پاکستان کا پہلااورجنوبی اےشےاءکا سب سے بڑا تعلےمی فنڈ ہے ،جس کے تحت اب تک غرےب گھرانوں کے ہونہار طلبا و طالبات مےں ساڑھے گےارہ ارب روپے کے وظائف تقسےم کےے جاچکے ہےں۔پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت وظائف حاصل کرنےوالے پےف سکالرز کی تعداد 1لاکھ 98ہزار ہوچکی ہے اوراس تعلےمی فنڈ سے پےف سکالرز، ڈاکٹرز،انجےنئرز، سائنسدان،بےنکرزاورپروفےسرز بن کر ملک کی تعمےر و ترقی مےں اپنا کردارادا کررہے ہےں۔وزےراعلیٰ نے اگلے مالی سال کے بجٹ مےں تعلےمی فنڈ مےں 5ارب روپے دےنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس فنڈ کا حجم 23ارب روپے ہوجائے گا،جس سے مزےد لاکھوں ہونہار اورمستحق طلباو طالبات کو وظائف کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکے گی۔ مےرا بس چلے تو صوبے کا پورا بجٹ اس تعلےمی فنڈ مےں دے دوںتاکہ پےف سکالرز کی تعداد 2لاکھ سے بڑھ کر 20لاکھ ہوجائے اورتعلےم کا انقلاب برپا ہوجائے۔پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے قےام کا آئےڈےاغرےب الوطنی کے دوران سعودی عرب اور برطانےہ کے تعلےمی نظام سے متاثر ہوکرمےرے ذہےن مےں آےا، مےںغرےب الوطنی کے دوران سعودی عرب مےں تھا تو مےرے سعودی ڈرائےور نے مجھے بتاےا کہ مےرے چار بچے ہےں جن کے تعلےمی اخراجات سعودی حکومت برادشت کرتی ہے اس کے علاوہ ہر بچے کو دوسرے اخراجات کےلئے دوسو رےال ماہانہ وظےفہ بھی ملتا ہے ،اسی طرح جب مےں اےک مہلک بےماری کے علاج کےلئے نےوےارک گےااوروہاں سے لندن آےا تو مجھے برطانےہ کے تعلےمی نظام کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔برطانےہ مےں تعلےم کے اخراجات رےاست برداشت کرتی ہے ۔ سعودی عرب اوربرطانوی تعلےمی نظام دےکھ کر مجھ مےں تجسس پےدا ہوا اورمےرے اندر بھی ےہ سوچ آئی کہ ہمےں بھی مہران کی وادےوں ،پنجاب کے مےدانوں،بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوںاورکے پی کے کے برف پوش پہاڑوں پر رہنے والے اپنے عظےم بےٹے اوربےٹےوں کو تعلےم کے مواقع فراہم کرنے چاہئےں جوقابلےت کے لحاظ سے سعودی عرب اور برطانےہ سمےت دنےا کے کسی ملک مےں بسنے والے بچوں سے کم نہےں ہےں۔ےہ نہےں ہوسکتاکہ مےری قوم کے بےٹے اور بےٹےاں صرف وسائل نہ ہونے کے باعث تعلےم سے محروم رہےںاورجب ہم 2007ءمےں غرےب الوطنی کے بعد وطن واپس آئے اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کے قائد محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پنجاب مےں عوام نے ووٹ سے ہمےں خدمت کاموقع دےا تو مےں نے سب سے پہلی مےٹنگ اسی تعلےمی فنڈ کے حوالے سے کی اوراسی سوچ کے پےش نظرصوبے مےںپنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کی بنےاد رکھی۔نبی آخروزماں کی تعلےمات اور اسوہ حسنہ سے درس ملتا ہے کہ تمام انسان برابر ہےں اورسب کو ےکساں حقوق ملنے چاہےے۔ اشرافےہ کے بچے تودنےا کے بڑے تعلےمی اداروں مےں تعلےم حاصل کرےں جبکہ غرےب کا ہونہار بچہ تعلےم سے محروم رہے،اسی تعلےمی تفاوت کو دور کرنے کےلئے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ بناےا گےاہے ۔معاشی تفاوت اسلامی تعلےمات کے خلاف ہے۔انہوںنے کہا کہ جلاوطنی کے بعد 2007ءمےں اللہ تعالیٰ نے ہمےں دوبارہ پاکستان بھجواےااورنوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ےہ منفرد تعلےمی فنڈ قائم کےا ۔ حکومت ہر سال اس فنڈ مےں 2ارب روپے دےتی ہے جس کے باعث اس کا حجم ساڑھے 17ارب روپے سے بڑھ چکا ہے اورآئندہ سال اس فنڈ مےں 5ارب روپے دےئے جائےںگے جس سے اس کا حجم 23ارب روپے ہوجائے گا۔اس تعلےمی فنڈ کے روح رواں ڈاکٹر امجد ثاقب سے مےری درخواست ہے کہ وہ اگلے سال پےف سکالر ز کی تعداد ساڑھے 3لاکھ کرےں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ سے صرف پنجاب کے ذہےن بچے اوربچےاں ہی مستفےد نہےں ہورہے بلکہ اس پروگرام مےں پاکستان کی تمام اکائےوں کے بچوں کو شامل کر کے قومی ےکجہتی کو مضبوط کےاگےاہے ۔ےہ فنڈ نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا تعلےمی فنڈ ہے بلکہ پورے ہندوستان سمےت جنوبی اےشےاءمےں اےسا تعلےمی فنڈ موجود نہےں ہے ۔مےرا نرےندر مودی کو چےلنج ہے کہ آپ ہندوستان مےں اس طرح کا تعلےمی فنڈ مجھے دکھا دےں۔مودی کی اپنی رےاست سمےت پورے ہندوستان مےں اےسا شاندار تعلےمی فنڈ موجو دنہےں۔انہوںنے کہا کہ جوسےاسی مخالفےن طعنہ دےتے ہےں کہ شہبازشرےف سڑکےں،پل اورمےٹروبسےں بناتا ہے،مےراان کو جواب ہے کہ ےہ تمام منصوبے عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لئے ہےںاوراس سے عام آدمی کو سہولتےں ملی ہےں۔ملتان مےں مےٹروبس جنوبی پنجاب کے عوام کو باکفاےت ، آرام دہ اورمحفوظ سفری سہولتےں فراہم کررہی ہے تو انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا جب سرگودھا مےں بھی مےٹروبس چلے گی اور ےہاں کے عوام بھی باو قار طرےقے سے اپنی منزلوں تک پہنچےں گے اورےہ وقت قرےب ہے ۔ صدر ،وزےراعظم ،وزراءاعلی،ورزاءاوراشرافےہ کے بچے تو لمبی اورمرسےڈےز گاڑےوں مےں سفر کرےں اوردنےا کے اعلی تعلےمی اداروں مےں تعلےم حاصل کرےں جبکہ محنت سے رزق حلال کمانے والے عظےم پاکستانےوں کے بچے بنےادی سہولتوں سے بھی محروم ہوںےہ کسی صورت قائدؒاوراقبالؒکا پاکستان نہےں کہلاسکتا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں مےرٹ سکہ رائج الوقت ہے اوردےگر تمام پروگراموں کی طرح تعلےمی فنڈ کے اجراءمےں بھی مےرٹ کی بالادستی ہے، تمام وظائف صرف اورصرف مےرٹ کی بنےاد پر جاری کےے جاتے ہےں،وزےراعلیٰ کوئی وزےر ےا رکن اسمبلی کسی کی سفارش نہےں کرسکتا، ےہ وظےفہ صرف اورصرف بچوں کی محنت کی بنےاد پر ہی ملتا ہے ۔اس وظےفے سے تعلےم حاصل کرنے والے بچے پاکستان کانام روشن کرےںگے اوردنےا بھر مےں سبز ہلالی پرچم کو بلند کرےںگے اور پاکستان کی عظمت کا جھنڈا گاڑےں گے۔وزےراعلیٰ نے اپنے خطاب مےں سرگودھا ےونےورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹراشتےاق اورفےکلٹی ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس ےونےورسٹی کو پاکستان کی تےسری بڑی ےونےورسٹی بنادےں تو جتنے ارب روپے کے وسائل آپ مانگےں گے ،مےںآپ کودوں گا۔ پےف کے وائس چےئرمےن ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کر تے ہوئے بتاےاکہ سکالر شپ کےلئے باصلاحےت ‘ قابل لےکن مستحق طلباءوطالبات کا انتخاب کےا جاتا ہے جس کےلئے تعلےمی بو رڈز کے رےکارڈ سے مدد لی جاتی ہے جبکہ ےتےم ‘ کلاس فور تک کے سرکاری ملازمےن ‘ اقلےتی اور خصوصی بچوں کےلئے کوٹہ مختص کےاگےاہے ۔ انہوں نے بتاےا ہے کہ پنجاب بورڈ آف ٹےکنےکل اےجوکےشن ‘ دےگر صوبوں ‘ آزاد کشمےر ‘ فاٹا ‘ گلگت بلتستان اور اسلام آباد کےلئے بھی مےرٹ پر سکالر شپ دےئے جارہے ہےں ۔ انہوں نے بتاےاکہ پوسٹ گرےجواےٹ بچوں کےلئے اعلیٰ پائے کی ےونےورسٹےوں او رڈگری سطح کے تعلےمی اداروں کےلئے بھی فنڈ جاری کئے جا تے ہےں ۔انہوں نے سکالرشپ کے مقاصد بےان کرتے ہوئے بتاےا کہ ٹےلنٹڈ ‘ذہےن ‘ نادار او رغرےب طلباءوطالبات کو ان کے خواب کی تکمےل مےں مدد دےنا ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ سال 2016-17کے دوران پےف سے پچاس ہزار سے زائد بچے مستفےد ہوئے ۔ انہوں نے بتاےا کہ ڈوےژن ہےڈکوارٹراور ضلع سےالکوٹ مےں زےر تعلےم بورڈ نگ ہا¶سز کے طلباءوطالبات کو دس فےصد اضافی الا¶نس دےا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پےف اےک مقدس ابتداءہے اگرےہ اقدام پچاس سال قبل ہوتا تو ملک دنےا کے نقشے پر اےک درخشندہ اور روشن ستارہ بن کر چمک رہا ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پاکےزہ سوچ اور قوم کادرد ہی رہنما¶ں کو غربت ‘ افلاس ‘ محرومی مےں امےدوانصاف کی رغبت دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ےہ پروگرام اقربا ءپروری اور ذاتی پسند وناپسند سے بالاتر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ےہ شفاف پروگرام بلاتفرےق ہر مستحق طالبعلم او رطالبہ کےلئے گھنی چھا¶ں ہے او رشجر ساےہ دار ہے ۔ انہوںنے بتاےا کہ پےف کے تحت ہونہار باصلاحےت مستحق طلبہ وطالبات ملک وبےرون ملک تےن سو سے زائد صف اول کے اداروں اور ےونےورسٹےوں مےں پی اےچ ڈی کی تعلےم حاصل کر رہے ہےں ۔ اب پےف کے ذرےعے ملک کاہر بچہ اپنے خوابوں کی تعبےر پائے گا۔انہوں نے بتاےا کہ اس پروگرام کے بارے مےں آغاز سے اب تک کوئی شکاےت بھی سامنے نہےں آئی اور اس کی شفافےت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔وائس چانسلر ےو او اےس ڈاکٹر اشتےاق احمد نے ےونےورسٹی کی علاقے کی تعمےر وترقی مےں کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتاےا کہ ےونےورسٹی مےں پےف کے مختص شدہ 25 کروڑ فنڈز سے 2200 سے زائد سکالرز موجود ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ےونےورسٹی مےں 25 ہزار سے زائد طلباءوطالبات زےر تعلےم ہےں جو علم کی شمع سے منور ہو رہے ہےں ۔ انہوں نے بتاےا کہ ےونےورسٹی مےں 900سے زائد فےکلٹی ممبرز ہےں جو ےونےورسٹی کے شعبوںمےں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہےں ۔پےف سکالرز نے اپنی کامےابےوں کی داستان سنائی جو صرف اور صرف پےف کے طفےل ممکن ہوئی ہے وہ ملک کے کامےاب انسان بن کر پاکستان کی اعلیٰ عہدوں کے ذرےعہ خدمت کر رہے ہےں۔ انہوں نے بتاےا کہ کس طرح انہوں نے ناامےدی سے پےف کے ذرےعہ امےد کی سےڑھےاں عبور کےں۔انہوں نے وزےر اعلیٰ پنجاب کا اس شاندار فنڈکے اجراءپر شکرےہ اداکےاجبکہ بچوں کے والدےن نے محمد شہباز شرےف کے اس نےک مقصد پر انہےں خراج تحسےن پےش کےا ۔ تقرےب مےں وفاقی وصوبائی وزراءپےر امےن الحسنات ‘ بےگم ذکےہ شاہنوار ‘ ملک آصف بھا ‘ سےکرٹری ہائےراےجوکےشن وائس چےئرمےن پےف امجد ثاقب ‘ ڈوےژن بھر کے پارلےمنٹرےن ‘ پروفےسرز ‘ ڈوےژنل وضلعی انتظامےہ کے افسران ‘ طلباءوطالبات اور پےف سے مستفےد ہونےوالے سکالرز کے والدےن بھی موجود تھے ۔ وزےر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا مےں فا¶نٹےن ہا¶س کا افتتاح کےااور مختلف شعبوں کا دورہ کےا۔وزےراعلیٰ نے فاو¿نٹےن ہاو¿س مےں ذہنی امراض کاشکارافراداوربچوں سے ملاقات کی اوران بچوں کو تحائف اورسوےٹس دےں۔انہوںنے کہا کہ ذہنی امرا ض مےں مبتلا افراد اوربچوں کی حفاظت اوردےکھ بھال عام مرےضوں کی طرح کرنی چاہےے۔ذہنی امراض مےں مبتلا افراد بھی ہماری پوری توجہ چاہتے ہےں ۔پنجاب حکومت نے پہلے بھی اےسے اداروں کی بھر پور معاونت کی ہے اورآئندہ بھی کرےں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس ادارے مےں اےسے لوگ آتے ہےں جنہےں ان کے گھر والے بھی اپنے آپ پر بوجھ سمجھتے ہےں ان کی خدمت بہت بڑی عبادت او رکارخےر کاکام ہے ۔ وزےر اعلیٰ پنجاب نے فا¶نٹےن ہا¶س مےں ذہنی معذور وںکےلئے تعلےم وتربےت او ررہائشی سہولےات پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کارخےر کاسہرا ڈاکٹر امجد ثاقب او ران کی ٹےم کو جاتاہے جودکھی انسانےت کی خدمت کےلئے دن رات کو شاں ہےں ۔ وزےر اعلیٰ نے فا¶نٹےن ہا¶س مےں حکومت پنجاب کی طرف سے خواتےن کےلئے علےحدہ وارڈ کی تعمےر کی ےقےن دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزےر اعلیٰ پنجاب کو بتاےا گےاکہ فا¶نٹےن ہا¶س 2015 مےں 54 کنال اراضی پر قائم کےاگےا جہاں پر اس وقت 50 ذہنی معذور افراد تعلےم وتربےت کی سہولےات حاصل کر رہے ہےں ۔اس موقع پر ادارے کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے وزےر اعلیٰ پنجاب کو ادارے کے مختلف شعبوں او ران کی سرگرمےوں کے بارے مےں برےفنگ دی ۔پنجاب حکومت اور رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے مابین آج ماڈل ٹا¶ن میںہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے گئے- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے-معاہدے کی رو سے لاہور کے مضافات مناواں، رائے ونڈ، سبزہ زار اور کاہنہ میںتعمیر ہونے والے چار ہسپتالوں کورجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ ملتان اور بہاولپور میںبلڈ ٹرانسفیوژن سنٹرز (انتقال خون مراکز)کی مینجمنٹ بھی رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے حوالے کی جا رہی ہے -رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ ان منصوبوں کو انڈس ہسپتال کے ذریعے چلائے گا- معاہدو ںپر پنجاب کے سیکرٹریز صحت جبکہ رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے حکام نے دستخط کئے- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم اوررجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے یہ شاندار معاہدے ہوئے ہیں – پنجاب حکومت نے بہاولپور اور ملتان میں انتقال خون مراکز کے قیام کے حوالے سے جرمنی کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور ان سنٹرز پر 32 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور آج معاہدے کے تحت یہ سنٹرز رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے حوالے کئے جا رہے ہیں – انتقال خون مراکز بہاولپور اور ملتان کے ساتھ چھ چھ ہسپتال منسلک کئے جائیں گے اور ان سنٹرز کے فنکشنل ہونے سے خون کی سکریننگ کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اور صحت مند خون مل سکے گا-انہوںنے کہا کہ بغیر سکریننگ خون فروخت کرنا ایک مکروہ کاروبار ہے – اس کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے – انہوںنے کہا کہ یہ ٹرسٹ مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے بنائے جانے والے ہسپتال کو بھی شاندار طریقے سے چلا رہا ہے – پنجاب حکومت نے 60 بستروں کے ہسپتال کو 120 بستروں تک بڑھایا اور اب اس ہسپتال میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 250 بستروں کا مزید اضافہ کر رہی ہے -یہ ٹرسٹ مخیر حضرات پر مشتمل ہے اور حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی بے پنا ہ خدمت کر رہا ہے – ملتان میں 150 بستروں پر مشتمل کڈنی سنٹر مکمل ہو چکا ہے اور رواں برس جون میں کڈنی سنٹر کی مینجمنٹ بھی یہ ٹرسٹ لے لے گا-انہوںنے کہا کہ رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے اور پنجاب حکومت کے ساتھ اس کا طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے – انہوںنے کہا کہ لاہور میں مکمل ہونے والے مضافاتی ہسپتالوں کا انتظام طیب اردوان ٹرسٹ کے سپرد کیا گیا ہے جس کا واحد مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے -مناواں میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال مئی جون ، رائے ونڈ میں 100 بستروں پر مشتمل اکتوبراور سبزہ زار میں 60 بستروں پر مشتمل ہسپتال جس میں توسیع کر کے 100 بستروں تک بڑھایا جائے گا جولائی میں یہ ٹرسٹ چلانا شروع کر دے گا جبکہ کاہنہ میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال زیر تعمیر ہے جبکہ لدھڑ میں یہ ٹرسٹ زچہ بچہ کا ہسپتال چلا رہا ہے – ان ہسپتالو ںکے مکمل ہونے سے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں پانچ سو بستروں کا اضافہ ہو گا اور بڑے ہسپتالو ںپر بوجھ کم ہو گا- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے لیکن عام آدمی کو آج بھی ہسپتالوں میں وہ علاج معالجہ نہیں ملتا جو اس کا حق ہے – پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے ہسپتال بنائے ہیں اور اس سرمایہ کاری کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں-اربوں کی سرمایہ کاری کے باوجود ہسپتالو ںمیں ڈاکٹر موجود نہ ہوں اور مریض کو فرش پر لٹایا جائے یہ ناقابل برداشت ہے – یہ رویہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا اور میں یہ کبھی برداشت کروں گا – عام آدمی کو علاج معالجہ چاہیے – پاکستان میں بے پناہ اچھے سینئر اور ینگ ڈاکٹرز اور بہترین نرسیں موجود ہیں – لیکن مٹھی بھر لوگ احتجاج اور شرارت پر تلے ہوتے ہیں – میں یہ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا کہ عام آدمی ہسپتالو ںمیں علاج کے لئے مارا مارا پھرے اور وی آئی پی کو ہر طرح کی سہولت ملے – ڈاکٹرز میرے بھائیو ںکی طرح ہیں اور مسیحائی کرنے والے امانت اور دیانت کے ساتھ اپنا فرض نبھا رہے ہیں ،یہ میرے سروں کے تاج ہیں -پتہ اس وقت چلتا ہے جب بغیر دوائی یا بغیر علاج معالجہ کسی کی والدہ دنیا سے چلی جائے- میں نے بہت کوشش کی لیکن جب کوئی راستہ دکھائی نہ دیا تو ان نیک لوگوں نے میرا ساتھ دیااور مجھے اپنا راستہ بدلنا پڑا- میری اب بھی ڈاکٹرز سے اپیل ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں اور عز م اور حوصلے کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں – میں آج بھی انہیں گلے لگا¶ں گا- انہوںنے کہا کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کرنا گناہ ہے اور میں یہ کسی صورت نہیں ہونے دوں گا- انہوںنے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی اکثریت حقیقی مسیحا ہیں -میری پروفیسروں ، ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھام لیں اوران کی خدمت کے لئے اپنے فرائض محنت اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں – میں مسیحا¶ں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور ان کے سر پر دست شفقت رکھیں اور اپنے بچوں کی طرح ان سے سلوک کریں – انہوںنے کہا کہ دکھی انسانیت کی بھرپورخدمت کرنے والے ہمارے سروں کے تاج ہیں جبکہ غریب عوام پر اپنے احتجاج کے ذریعے ہسپتالوں کے دروازے بند کرنے والے مٹھی بھر عناصر کا سوشل بائیکاٹ کریں، خدا راہ ان مٹھی بھر لوگوں کو دکھی انسانیت سے مت کھیلنے کی اجازت دیں- انہوںنے کہا کہ حکومت نے لاہور کے مضافاتی علاقو ںمیں چار ہسپتال قائم کئے ہیں جن کا انتظام رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کو دیا جا رہا ہے ، لوگ کہتے ہیں کہ شہباز شریف پرائیویٹائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں ، میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہسپتالوں کا انتظام اپنی ذات کے لئے ٹرسٹ کونہیں دے رہا اور نہ ہی اس کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا ہے – ان ہسپتالوں کے انتظام ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا واحد مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے تا کہ عام آدمی بیوا¶ں اور بچوں کو علاج کے لئے ہسپتالوں کے دھکے نہ کھانے پڑیں- اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود اگر ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہ ہوں، مشینری خراب ہواور عام آدمی علاج کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہواور میں خادم اعلی بن کر یہ تماشا دیکھتا رہا ہوں – مجھے یہ کسی صورت گوارہ نہیں اور نہ ہی یہ برداشت کیا جائے گا- انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار بے پناہ اچھے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود ہے جو اپنے فرائض بہترین طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن مٹھی بھر ایسے نوجوان ڈاکٹربھی موجود ہیں جو اپنے احتجاج کے ذریعے غریب عوام پر علاج معالجہ کے دروازے بند کر دیتے ہیں اور مریض ہسپتالوں کے چکر کاٹ کر دم توڑ دیتا ہے – نوجوان ڈاکٹرز میرے بھائی ہیں انہیں احتجاج کی بجائے مسیحائی کا فرض نبھانا چاہیے – ان کا تعلق شیوہ پیغمبری سے ہے اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کر کے ان کی دعائیں لینی چاہئیں- اگر ہسپتالوں میں عام آدمی کو دھکے نہ پڑیں تو مجھے بھی ہسپتالوں کا انتظام ٹرسٹ کے حوالے نہ کرنا پڑے- مجھے مجبورا یہ راستہ اپنانا پڑا ہے – اس لئے میری آپ سے درخواست ہے کہ صحت مندانہ مقابلے کی فضا میں آپ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت بڑھ چڑھ کر کریں – ہسپتالوں کے قیام پر کی گئی سرمایہ کاری قوم کا پیسہ ہے اور غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی انہیں سہولتیں فراہم کرنے پر ہی لگنی چاہیے- اگر غریب قوم کی اس دولت کو احتجاج اور ہسپتال بند کر کے ضائع کیا جائے تو اس سے بڑا گناہ اور کوئی نہیں – انہوںنے کہا کہ ملتان کے کڈنی سنٹر کا سٹے آرڈر حاصل کیا گیا لیکن میں اپنی لیگل ٹیم اور عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت سٹے آرڈر خارج ہوا ہے – اگر سٹے آرڈر کی بدولت یہ ہسپتال بند ہوتا تو دکھی انسانیت کا نقصان ہوتا – انہوںنے کہا کہ کیوبا نے طبی سہولتوں کو اہمیت دی اور آج کیوبا میں بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم موجود ہے – اسی طرح ترکی اور ملائشیا کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے ماڈل شاندار ہیں – انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو تو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں میسر ہوں جبکہ غریب بنیادی طبی سہولتوںکے لئے دھکے کھائیں یہ کسی صورت قائد اور اقبال کا پاکستان نہیں ہو سکتا – قوم کو اپنا حق چاہیے اور یہ حق دلانے کے لئے میں ہر حد تک جا¶ں گا- انہوںنے کہا کہ رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ منافع نہیںکما رہا بلکہ دکھی انسانیت کومفت علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے اس لئے میری ڈاکٹروں سے التجا ہے کہ آپ سب حقیقی مسیحا بنیں اور اپنی سوچ بدلیں اور وہی کردار ادا کریں جو 60 اور 70 کی دہائی میں ڈاکٹرز ادا کرتے رہے ہیں-آئیں دکھی انسانیت کا ہاتھ تھام لیں اور ان کی آنکھوں کے آنسو پونچھیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں-آئیں اللہ تعالی سے عہد کریں کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صحت کے شعبہ میں انقلاب لیکر آئیں گے اور ماضی کو دفن کردیں گے – آپ اللہ تعالی کو راضی کرنے اور دکھی انسانیت کی دعائیں لینے کے لئے حقیقی مسیحا بن کر مسیحائی کر کے دکھائیں گے – انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ فوائد کا کثیر الجہت میکنزم تیار کیا ہے اور ہم نے خوب سے خوب تر کی تلاش جاری رکھنی ہے – انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی- اللہ تعالی کی رضا کے حصول اور خلق خدا کی دعا¶ں کیلئے کروڑوں لوگوں کو مسیحائی کر کے دکھائیں گے – پاکستان اتنی قربانیوں کے بعد اس لئے نہیں بنا کہ یہاں پر عذاب آتے رہیں – پاکستان اس لئے حاصل کیا گیا ہے کہ حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنتا اور یہ اس وقت ہو گا جب ہم سب مل کر محنت ، دیانت اور امانت کے ساتھ کام کریں گے اور اپنی ذات سے بالا تر ہو کر ملک کی خدمت کریں گے – انشاءاللہ پاکستان عظیم ملک بنے گا -صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین ریجنل بورڈ انڈس میاں ایم احسان اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv