ممبئی(ویب ڈیسک ) اپنے غصے اورخیالات کے اظہار میں پیچھے نہ ہٹنے والے اداکار رشی کپور گزشتہ روز لیجنڈ ادکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرشدید غصہ ہوئے اورانہیں کھری کھری سنائیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بار پھراپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اداکار نے شدید تنقید اورغصے کا اظہار گزشتہ روز لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرکیا۔اداکار نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ نئے اداکاروں میں سے کوئی ایک بھی ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوا جب کہ اداکار نے ان نئے فنکاروں کے ساتھ کام بھی کیا تھا، سب کو احترام کرنا سیکھنا چاہیئے۔اداکارنے اپنی اہلیہ نیتو سنگھ اور بیٹے رنبیر کپور کی عدم شرکت کا بھی جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، اگر وہ ملک میں ہوتے تو ضرور شرکت کرتے۔اداکار نے کہا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، جب میں مروں گا تو مجھے بھی اس وقت کے لیے تیار رہنا چاہیئے کہ مجھے کوئی کندھا دینے بھی نہیں آئے گا۔ اداکار نے ایک بار پھر کہا کہ انہیں آج کے اداکاروں پر بہت زیادہ غصہ آرہا ہے۔بس یہ ہی نہیں رشی کپور نے 2 روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام نئے فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ بہت سارے چمچوں کو اداکارہ کی پارٹی میں تو دیکھا لیکن وہ ونود کھنہ کی آخری رسومات میں نہ آئے جس پر بہت غصہ ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

