لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن سے تخت لاہور چھیننے کیلئے تحریک انصاف لاہور کے گلی محلوں میں نکل پڑی۔ یونین کونسلوں میں دفاتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اربن تنظیم نے شہر میں 40 یونین کونسلوں میں دفاتر کا افتتاح کردیا۔ 30 اپریل تک مزید 50 دفاتر کے افتتاح کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ باڈی کی تنظیم مکمل کر لی گئی۔ ایگزیکٹو کونسل اور ایڈوائزری بورڈ بھی قائم کردیئے گئے۔ تحریک انصاف نے لاہور میں پارٹی کے بڑے کھلاڑیوں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے لاہور میں فتح کو پنجاب اور پنجاب کی فتح کو ایوان اقتدار تک جانے کا راستہ قرار دے کر ہر ماہ لاہور میں سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف لاہور اربن کے صدر ولید اقبال‘ جنرل سیکرٹری حماد اظہر اور دیگر عہدیدار سیاسی مقابلے کیلئے تیزی سے تنظیمیں بنانے‘ یونین کونسل کی سطح پر دفاتر کے قیام اور مضبوط انتخابی کھلاڑی میدان میں لانے میں مصروف ہیں۔ خواتین‘ یوتھ‘ ٹیچرز‘ علمائ‘ ڈاکٹرز‘ لیبر‘ تاجروں اور اقلیتوں کو کونسلز کی تشکیل کی نمائندگی دی جارہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر یونین کونسل کے دفاتر کا افتتاح ہورہا ہے جبکہ 30 اپریل تک 90 یونین کونسلز میں دفاتر کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے قائد عمران خان سمیت دیگر مرکزی رہنماﺅں جہانگیر ترین‘ چودھری سرور‘ شفقت محمود‘ یاسمین راشد اور دیگر کو انتخابی میدان میں اتارنے کی تیاری کی جارہی ہے
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

