ممبئی(شوبز ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کپل شرما اور سنیل گروور میں صلح کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔ کامیڈین کپل شرما اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے درمیان تنازعے نے معروف کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ کو اختتام تک پہنچا دیا ہے جب کہ کپل شرما کے ناروا سلوک پر احتجاجاً شو کے اداکار علی اصغر، چندن پر بھارکر اور تخلیقی ہدایتکارہ پریتی سیموئس نے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور کسی بھی بالی ووڈ شخصیت کے پروگرام میں شرکت سے انکار کے بعد تاریخ میں پہلی بار کپل کو شو کی شوٹنگ کینسل کرنا پڑی لیکن اب اس ساری صورتحال سے پریشان اہم شخصیت تنازعہ ختم کرانے میدان میں آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو شو”دی کپل شرما شو“ کا اہم حصہ ہیں۔ اور اب انہوں نے کپل شرما اور سنیل گروورکے درمیان صلح کرانے کے لیے بھی کوششیں شروع کردی ہیں جب کہ سدھو نے دونوں اداکاروں میں تنازعہ ختم کرنے کے لیے بات چیت بھی شروع کردی ہے جس کی خود سدھو نے بھی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ کپل اورسدھو دونوں میرے بھائی ہیں اور ٹیم کا سینئر ممبر ہونے کے ناطے میرا فرض بنتا ہے کہ دونوں میں اختلافات کا خاتمہ کراو¿ں اور انہیں ایک ساتھ لاو¿ں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ا?سٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز کپل شرما نے ساتھی اداکار سنیل گروور کو جوتے سے مارا تھا اور مغلظات بکیں تھیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

