ممبئی(شوبز ڈیسک ): بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرکے ریکارڈ بنا لیا۔سلمان خان کے مداح ان کی فلموں کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں اور ان کی فلمیں 300 کروڑ سے زائد کمائی کرتی ہیں جب کہ کنگ خان کو باکس آفس کا سلطان بھی کہا جاتا ہے جن کی فلمیں باکس ا?فس پر ناکامی پر بھی 150 کروڑ کی کمائی کرتی ہیں لیکن اب سلو میاں نے انڈسٹری میں ایک اور منفرد ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے۔ نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس سینٹرل انڈیا کے علاوہ پورے بھارت کے لیے خریدے ہیں جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔ سلو میاں کی فلم نے شاہ رخ خان کی ”دل والے“ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔واضح رہے کہ فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان، سہیل خان اور چینی اداکارہ مرکزی کردار میں نظر ا?ئیں گی جب کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

