Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بہت جلد پاکستان کا نام دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ ممالک میں لیا جائے گا، وزیراعظم نوازشریف

By adminمارچ 27, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
pm nawaz
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

حیدر آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت پیپلزپارٹی کی تھی اور انہوں نے 5 سال تک اقتدار کے مزے لوٹے لہٰذا عوام ملک کی یہ حالت کرنے والوں سے سوال کریں۔حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک اندھیروں میں ڈوب چکا تھا اور دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا لیکن ہم نے پاکستان کی بہترین فورسز کی مدد سے ملک کے حالات بہتر کردئیے اوردہشت گردوں کی کمر توڑدی۔ انہوں نے کہا کہ 1991 میں پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہورتک موٹروے کا منصوبہ بنایا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا لیکن آج اتنے عرصے کے بعد بھی حکمرانوں نے ایک انچ موٹروے نہیں بنائی، موٹر وے پر تنقید کرنے والے حکمرانوں نے میرے بعد کیا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم آئے تو بجلی کی حالت یہ تھی کہ لوگوں کا سکون چھین لیا گیا، کاروبار بند ہوگئے، کاشتکار بے روزگار ہوگئے، پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا گیا کہ بجلی ناپید ہوگئی لیکن ہم نے نا صرف دہشت گردوں کو مات دی بلکہ 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو نہ ہونے کے برابر کردیا جب کہ آئندہ سال تک توانائی بحران کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرے، عوام نے مجھ سے کوئی تقاضہ نہیں کیا لیکن پھر بھی میں اس شہر کے لیے ہیلتھ کارڈ کا تحفہ لے کر آیا ہوں، اب ٹھٹھہ کی طرح حیدرآباد میں بھی ا±ن غریبوں کا علاج مفت ہوگا جو صرف علاج کے لیے اپنا سب کچھ بیچ دیتے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کینسر جیسے موذی مرض کا علاج بھی کرایا جاسکتا ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ جو بات کرتا ہوں تو اسے پورا بھی کرتا ہوں، حیدرآباد کے پسماندہ دیہاتوں میں جہاں بجلی نہیں وہاں بجلی بھی آئے گی اور وہاں گیس بھی لاکر دکھاو¿ں گا۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، سڑکیں ٹوٹی پھوٹ کا شکار ہیں اور کئی شہروں میں تو اسپتال تک موجود نہیں، ایک زمانے میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور صاف ستھرا تھا، یہاں لوگ بیرون ممالک سے آکر کاروبار کرتے تھے لیکن پھر کراچی کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ،لوگ دہشت زدہ تھے اور کاروباری لوگ دبئی جاکر بات چیت کرتے تھے اور یہاں سے بھاگ گئے لیکن ایک اب پھر کراچی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں اور کاروباری افراد بلاخوف و خطر اپنے کاموں میں مشغول ہیں، کاروباری افراد دبئی کے بجائے کراچی میں ہی ملاقاتیں کرتے ہیں، ایک بار پھر شہرقائد میں ترقی کے مراحل طے ہوں گے اور کراچی جس طرح پہلے ملک کی شہہ رگ تھا ایک بار پھر وہی شہر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ نا صرف کراچی بلکہ پورے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے، گوادر بندگاہ کو آپریشنل کردیا گیا ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا جس کا دنیا بھی اعتراف کرتی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرے ان تمام اقدامات سے پہلے سندھ میں مفت علاج کی سہولت کیوں نہیں دی گئی جب کہ گزشتہ حکومت پیپلزپارٹی کی تھی اور انہوں نے 5 سال تک اقتدار کے مزے لوٹے اور اب بھی پیپلزپارٹی کی ہی حکومت ہے، عوام ووٹ کے لیے آنے والے امیدواروں سے پوچھے کہ انہوں نے عوام کے لیے کیا اقدامات کیے، ملک کو اندھیروں میں کیوں ڈبویا اور ملک کی یہ حالت کیوں بنائی، یہ عوام کا حق ہے کہ وہ سوال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سے حیدرآباد تک 6 رویا سڑک بنارہے ہیں اوراس سڑک کو حیدرآباد سے سکھر تک لے جائیں گے، وہاں سے ملتان اور ملتان سے لاہور تک پہنچائیں گے، اب حیدرآباد کے باسی صبح کا ناشتہ اپنے شہر، دوپہر کا کھانا لاہور اور رات کا کھانا اسلام آباد میں کھائیں گے، کوئی بھی شخص ایک دن میں پورا پاکستان گھوم لے گا، یہ کام پہلے بھی ہوسکتا تھا لیکن کسی نے عوام کی سہولت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، ہم نے پاکستان کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور دنیا پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے، بہت جلد پاکستان کا نام دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ ممالک میں لیا جائے گا۔وزیراعظم نے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے، آئندہ سال میٹرو بس سروس چلانے اور حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے 50 کروڑ روپے سمیت یونیورسٹی کے لیے بھی فوری طور پر 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.