بارباڈوس (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے 4 ایک روزہ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 6 واکٹوں سے شکست دے دی۔ کینسگٹن اول گراو¿نڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔ ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد اور کامران اکمل کریز پر آئے تو پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا اسکور 25 تک پہنچایا تو شہزاد 13 رنز بنانے کے بعد ہولڈر کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے جس کے بعد کامران اکمل بھی ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ محمد حفیظ کی اننگز کا اختتام 5 رنز پر ہوا۔ اس سے قبل ایون لیوس اورچیڈوک والٹن نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور 13 کے مجموعی اسکور پر لیوس 10 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد سیمیولز 7 ، والٹن 18، کیون پولارڈ 14، رومین پاویل 5، لینڈل سیمنز اور سنیل نارائن ایک ایک رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاداب خان نے 3، عماد وسیم، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم میں کامران اکمل نے 3 سال بعد واپسی کی ہے جب کہ شاداب خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

