نوئیڈا(اے پی پی) افغانستان نے رحمت شاہ اور راشد خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت آئرلینڈ کو پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی، فاتح ٹیم نے 230 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رحمت خان نے 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سمیع اللہ شنواری 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، راشد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، رحمت شاہ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ گریٹر نوئیڈا میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوورز میں 229 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، پال سٹرلنگ 51 ، ایڈ جوئس 42 جبکہ کپتان ولیم پورٹر فیلڈ اور نیل اوبرائن نے 34 ، 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیگ سپنر راشد خان نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 29 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

