نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ باآسانی 2019ءکا ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔ دھونی کا مزید کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زبردست فارم میں ہیں۔جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے اور اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ فٹنس کے سوال پر دھونی کا کہنا تھا کہ دس سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد فٹنس پر سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔ اتنا عرصہ کھیلنے کے بعد کھلاڑی ونٹیج کار بن جاتا ہے اس لئے ایک کھلاڑی کیلئے فٹنس سب سے اہم ہے۔ 2019 ء کے ورلڈ کپ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے دھونی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی، آئندہ ورلڈ کپ میں ابھی 2 سال کا عرصہ باقی ہے تاہم جس طرح حالیہ دنوں میں ان کی پرفارمنس جا رہی ہے وہ باآسانی 2019ء کا ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔ دھونی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی ہیں، گزشتہ دنوں وجے ہزارہ ٹرافی کے دوران بھی دھونی نے 66 کی اوسط سے رنز بنائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

