تازہ تر ین
terrorisms

پاکستان کی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنیکا ”بھارتی “خوفناک منصوبہ

لاہور(نیٹ نیوز) بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا کے ایٹمی ماہر پروفیسر ویپن نارنگ نے امریکا میں منعقدہ ایک سیمینار میں خطاب کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایٹمی ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ اس بات کے کئی ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان کو پہلے ایٹمی حملہ نہیں کرنے دے گا۔ بھارت ضرورت پڑنے پر پاکستان پر پہلے ایٹمی حملہ کر سکتا ہے۔ ویپن نارنگ کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان کے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کر سکتا ہے۔ یہ حملے پاکستان کی تنصیبات پر کیے جا سکتے ہیں۔ویپن نارنگ کے مطابق بھارت اب پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بھارت پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ اس بات کے کئی ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان کو پہلےایٹمی حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے۔ بھارتی ایٹمی حملے روایتی نوعیت کے نہیں بلکہ پاکستان کو اس کے ایٹمی ذخائر سے مکمل طور پر محروم کرنے کے لئے ہونگے۔ دوسری صورت میں پاکستان کی جانب سے جوابی حملے سے بھارتی شہر غیر محفوظ ہو جائیں گے۔ ویپن نارنگ نے بھارت کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شیو شنکر مینن کی کتاب کا حوالہ بھی دیا جس کے مطابق بھارت کی جانب سے کسی دوسرے ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی پالیسی میں ابہام ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ویپن نارنگ امریکا کے ایم ا?ئی ٹی انسٹیٹوٹ میں پروفیسر ہیں۔پاکستان کے عسکری ماہرین نے بھارت کی نئی پالیسی کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو دوست ممالک اور دنیا بھر میں اٹھانا چاہیے۔ بھارت اگر ایسی غلطی کرے گا تو خود بھی نہیں بچے گا۔ عسکری ماہرین نے کہا کہ بھارت نے اس سے قبل پاکستان کا پانی روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ اگر جواب نہیں دیں گے تو بھارت اسی طرح سے کرتا رہے گا۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارتی سائنسدان کی جانب سے پاکستان پر ایٹمی حملے کی گیدڑ بھبھکی کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ کہتے ہیں کہ ہمارا دفاعی نظام بہت ہی اچھا ہے اوربھارت ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔بھارتی سائنسدان کے امریکی تھنک ٹینک کے سامنے کیے جانے والے دعووں پر رد عمل پہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ بھارتی سائنسدان ویپن نارنگ کی دھمکی بھارت کے کسی آفیشل ادارے کی طرف سے نہیں دی گئی اس لیے اس کی دھمکی کو کوئی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، ہماری ایٹمی تنصیبات 100 فیصد محفوظ ہیں اور ان پر کوئی بھی حملہ نہیں کر سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv