لاہور(نیوزایجنسیاں) برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈینو لیاری کے ننھے فٹبالرز سے ملنے کیلیے بیتاب ہیں۔لیاری کے ننھے فٹبالرز نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ہم آپ سے انگلش میں بات چیت کریں گے، ڈانس کریں گے اور فٹبال سیکھیں گے۔ رونالڈینو لیاری آئیں گے تو ان کا پرجوش استقبال کریں گے۔ رونالڈینو نے لکھا کہ میں بھی لیاری کے ننھے فٹبالرز سے بہت محبت رکھتا ہوں اور یہاں آ کر ان سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں۔رونالڈینو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لیڑر لیگز کی دعوت پر جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں نوجوان پلیئرز کو جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے اور دیگر نامور فٹبالرز کے ہمراہ پاکستان فٹبال ٹیم کے ساتھ نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلیں گے۔واضح رہے کہ برازیلین اسٹار نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو میں پاکستانی جھنڈا پکڑے ہوئے کہا تھا ”پاکستان! میں آ رہا ہوں۔“ جس پر شاہد آفریدی نے جوابا لکھا تھا کہ پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، آپ جیسے انٹرنیشنل اسپورٹس اسٹارز کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

