اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں کل (جمعرات کو) یوم پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،یوم پاکستان پرشاندار پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی،جڑواں شہروں میں موبائل سروس معطل رہنے کا امکان ہے۔سعودی اسپیشل فورسز،چینی فوجی دستہ اورترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا،پریڈ کے دوران صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلی ترین ملکی اور غیر ملکی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پریڈ کے لیے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیاتھا۔پاک فوج کے لڑاکا طیارے اورہیلی کاپٹر نے روزانہ کی بنیاد پر تیاری کے لئے مشقیں کی گئیں۔دفاعی سازوسامان بھی پریڈ گراونڈ میں پہنچادیاگیا۔سعودی اسپیشل فورسز، چینی فوجی دستہ اورترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا، پریڈ کے دوران صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ ترین ملکی اور غیر ملکی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔پریڈ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اوراسلام آباد پولیس کی ہوگی، وفاقی پولیس کے 5 ہزارجوان اورافسران ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور شہر کی تمام بڑی عمارتوں پرماہرنشانہ باز تعینات ہوں گے۔پریڈ گرانڈ کے گرد 5 مدارس اورہوٹل عارضی طورپربند ہوں گے جبکہ خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ فل ڈریس ریہرسل اور پریڈ کے روزبھاری ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ بند ہوگا اور میٹروبس سروس بھی معطل رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

