لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کی اتوار کو 11 ویں برسی منائی گئی اس موقع پر ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے قرآن خوانی کروائی اور متعدد تقریبات منعقد کی گئیں جس میں عظیم فنکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جذباتی اداکاری کے لئے مشہور محمد علی اپریل 1931 کو ہندوستان کے شہررام پور میں پیدا ہوئے لیکن قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے حیدرآباد میں سکونت اختیار کی جب کہ اداکار کا تعلق مذہبی گھرانے سے تھا اوران کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے جس وجہ سے گھر والے فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر شدید مخالف تھے ۔خاندان کی مخالفت کے باوجو د محمد علی نے فنی سفر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان سے منسلک ہو گئے لیکن جلد ہی ان کی مسحور کن آواز نے انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے 1962 میں فِلم چراغ جلتا رہا سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی معروف فلم کنیز تھی جس پر انہیں بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیجنڈری اداکار کو 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم آگ کا دریا نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکار اپنی زندگی میں دیکھ سکے ہیں ۔ محمدعلی کی شہرہ آفاق فلموں میں صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت حیدر علی شامل ہیں جب کہ اپنی جاندار اور رومانوی اداکاری کی بدولت انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا اور مجموعی طور پر بطور اداکار 450 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔ محمد علی کئی فلمی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف میں انہوں نے تمغہ امتیاز اور 1984 میں تمغہ حسنِ کارکردگی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ لیجنڈری اداکار19 مارچ 2006 کو گردوں کے عارضے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کا فن آج بھی فلم بینوں کے دلوں پرزندہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

