تازہ تر ین

اب بھی جاناں ملک سے پیار کرتا ہوں

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارنعمان جاویدنے طلاق کے بعد پہلی بارسوشل میڈیا پرسٹیٹس دیا ہے کہمیں اب بھی جاناں ملک سے بہت زیادہ پیارکرتا ہوں ۔ہمیںالگ کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اوروہ ہے موت ۔ جب تک میں زندہ ہوں جاناں ملک سے اسی طرح پیارکرتا رہوں گا اور کوئی بھی ہمار ایہ پیار کسی طرح چھین نہیں سکتا۔دریں اثنا جاناں ملک نے”خبریں“سے ملاقات کے دوران غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان شادی اور طلاق کے معا ملات خوش اسلوبی سے طے پائے ہیں ۔س میں فیملی کی مشاورت بھی تھی۔ رشتہ ختم ہونے کے باوجودمیں اور نعمان اب بھی بہت اچھے دوست ہیں۔ان باتوں میں صداقت نہیں کہ ہمارے درمیان شدیداختلافات تھے بلکہ ہم نے باہمی رضامندی سے رشتہ ختم کیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv