انڈین ویلز (اے پی پی) سربیا کے نوویک جوکووچ، سپین کے رافیل نڈال سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور جاپان کے کئی نیشیکوری اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ جبکہ فرنینڈو ورڈاسکو، سٹیو جانسن اور جان مارٹن ڈیل پورٹو تیسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راﺅنڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پورٹو کو 7-5،4-6 اور 6-1 سے ہر اکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ہسپانوی نامور ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جاپان کے کئی نیشیکوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیلز مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد 7-6 (7-3) اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

