لاہور (آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا جس پر اسد خٹک نے وینا ملک کو میڈ یا کے سامنے اور ذاتی طور پر ماننے کی کوششیں شروع کردیں تاہم ابھی تک وینا ملک صلح کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر وینا ملک مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں، میں نے وینا کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں، بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ اب مزید اسد کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے۔ وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع تو لے لی ہے لیکن ان کے شوہر اب بھی پرامید ہی ںکہ ان کے درمیان معاملات طے ہو جائیں گے اور دوریاں ختم ہو جائیں گی۔ اس امید پر ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک حدیث مبارکہ بھی جاری ہے جو میاں اور بیوی کے تعلقات کے بارے میں ہے۔ اسد بشیر خٹک نے صحیح بخاری کی حدیث شیئر کی جو کچھ یوں ہے کہ نبی کریم نے فرمایا ”جب ایک میاں اور بیوی ایک دوسرے کو پیار“ سے دیکھتے ہیں تو اللہ سبحان و تعالیٰ دونوں کو رحم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسد بشیر خٹک نے خلع کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہی کہا تھا کہ ان کی جانب سے کوئی معاملہ نہیں ہے اور وہ پرامید ہے کہ معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے وینا ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وینا ملک، ایک اچھی دوست، اچھی بیوی اور اچھی ماں ہے، اور اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے جس کے باعث وینا کو دکھ پہنچا ہے تو میں معذرت کرتا ہوں۔ اداکارہ ویناملک اور اسد خٹک میں صلح کرانے کیلئے اہم شخصیات متحرک ہوگئیں، نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی، دو معروف علماءکا وینا اوراسد سے رابطہ، ایک عالم دین کا تعلق کراچی اور ایک کا تبلیغی جماعت سے ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اہم شخصیات نے وینا ملک اور اسد خٹک میں صلح کرانے کی کوشش شروع کردی، پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے والدنے وینا ملک اور اسد خٹک سے فون پر بات چیت کی اور صلح کرنے پر مائل کیا، کراچی اور لاہور کے دو عالم دین نے بھی وینا ملک اور اسد خٹک سے فون پر رابطہ کیا اور صلح صفائی کی نصیحت کی، علماءنے اسد خٹک کو اپنالہجہ نرم رکھنے کی ہدایت کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

