راولپنڈی(اے این این) ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ایک اور سنگ میل عبور، چینی ساختہ لوٹو میڈیم آلٹی چیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم ”ایل وائے80 “ پاک فوج کے دفاعی نظام میںشامل کرلیاگیا، نیا ائیریل ڈیفنس سسٹم فضائی اہداف پرنظررکھنے اوران کاکھوج لگا کرتباہ کرنے کی صلاحیت سے رکھتاہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج میں دورتک کم اور درمیانی بلندی پر اہداف کو نشانہ بنانے والا چینی ساختہ لوٹو میڈیم آلٹی چیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم ایل وائے80 شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تقریب آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ تھے ۔ نیا ائیرسسٹم فضائی اہداف پرنظررکھنے اوران کاکھوج لگا کرتباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے جبکہ ایل وائی 80 کے ذریعے لو ٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ پر اڑنے والے دورتک کے اہداف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے اس کے علاوہ اس نظام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ فوری طور پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اورطاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ سسٹم دور حاضر اور مستقل میں ائیرڈیفنس کے خطرات کا جواب دینے کےلئے فوج کا معاون اورمدد گار ثابت ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

