کراچی(نیوزایجنسیاں) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، میری فٹنس اور کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، دیگر ممالک کی ٹیموں میں دو وکٹ کیپر شامل ہوتے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔ چیف سلیکٹر کا ٹیم کے انتخاب میں زیادہ عمل دخل نظر نہیں آرہا، اتنی ہمت نہیں کہ حق کے لئے لڑائی کرسکوں، حق کے لئے آواز بلند کروں گا تو نوٹس جاری ہوجاتا ہے،اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا سامان جلا دوں، کیا منفرد کارنامہ انجام دوں کہ شاید پی سی بی مجھ سے رابطہ کرے۔
\
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

