لاہور (سی پی پی) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں،توقع ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے گرین شرٹس اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، توقع ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔چیف سلیکٹر نے ایک بار پھر سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہوگا، پی سی بی میں تبدیلی سے پاکستان کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی، ڈومیسٹک اور گراس روٹ لیول پر سسٹم بہتر ہوں گے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

