تازہ تر ین

بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف

  کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈکیت نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا بیٹا امریکا میں ہے جبکہ بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے۔

کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ پولیس کی پینٹ پہن کر چہرے پر ماسک لگا کر فوڈ چینز اور میڈیکل اسٹورز پر وارداتیں کرتا تھا، ملزم نے بتایا کہ اس کا بیٹا امریکا میں جبکہ بیٹی میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار کی پینٹ موٹر سائیکل سے چوری کی تھی اور کوئٹہ سے اسلحہ خریدا تھا اور پولیس سے بچنے کے لیے پولیس اہلکار جیسا حلیہ بنا رکھا تھا۔

گرفتار ملزم شہریار نے بتایا کہ اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ والد اور ایک بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ وارداتیں کرنے کے بعد وہ لاہور چلا جاتا تھا اور جب پیسے ختم ہو جاتے تو واپس آکر وارداتیں کرتا تھا

ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ 2008 میں فیروز آباد کے علاقے میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے پر گرفتار ہو کر سزا کاٹ چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کو ہوٹل آئی سافٹ ویئر کی مدد سے گرفتار کیا ہے جس کا ریکارڈ لاہور کا آیا تھا، پولیس پارٹی نے ملزم کو لاہور جا کر گرفتار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv