تازہ تر ین

الو ارجن کی فلم پشپا 2 کی اسکریننگ، خاتون مداح کی ہلاکت اور بچوں کے زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ

ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2: دی رول کی اسکریننگ کے دوران پیش آنے والے بدنظمی کے واقعے میں ایک خاتون مداح جاں بحق اور اس کے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں پیش آیا، جہاں فلم کی خصوصی اسکریننگ کے موقع پر الو ارجن کے مداحوں کی بڑی تعداد اداکار اور دیگر کاسٹ کی جھلک دیکھنے کے لیے تھیٹر پہنچی۔ تاہم، ہجوم کی بے قابو حالت کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ 39 سالہ خاتون مداح موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ اس کے دو بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں مزید بدنظمی پیدا ہوئی۔ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے اضافی پولیس نفری طلب کی گئی۔

پشپا 2: دی رول آج 5 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کے ٹریلرز تیلگو، ہندی، اور تامل زبانوں میں یوٹیوب پر جاری کیے گئے اور چند گھنٹوں میں ہی ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کر چکے ہیں۔

فلم میں الو ارجن ایک نئے اور زیادہ طاقتور روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر کے مطابق، پشپا پہلے سے زیادہ امیر اور اثر و رسوخ رکھنے والا دکھایا گیا ہے۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں رومانس کا تڑکا بھی شامل ہے، جو شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، الو ارجن نے پشپا 2 کے لیے حیران کن طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، جو ٹالی وڈ کے ساتھ بالی وڈ فلموں کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ فلم کے پہلے پارٹ کی کامیابی کے بعد، شائقین کو دوسرے حصے سے بھی بہت زیادہ امیدیں ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ مداحوں کی بے پناہ محبت کو ایک المناک رخ دے گیا ہے، لیکن اس نے پشپا 2 کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv