تازہ تر ین

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو شوٹنگ کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، رواں ہفتے ایک شخص سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر زبردستی داخل ہوا اور اداکار کے سامنے آکر کہا، “بشنوئی کو فون کروں؟” اس واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر دھمکیاں ملی ہوں۔ اس سے قبل بھی کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو اداکار سے قتل کی دھمکیاں دے کر تاوان طلب کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں پولیس نے ایک نغمہ نگار کو گرفتار کیا تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے سلمان خان سے 5 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ گینگسٹر بشنوئی کے نام پر کیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نغمہ نگاری کے شعبے سے وابستہ ہے اور اس نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے گینگ نے سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور بھاری تاوان کی دھمکیاں دی ہیں۔ اس گینگ نے سلمان خان کے قریبی دوست اور سیاستدان بابا صدیقی کے قتل میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ حالیہ واقعہ سلمان خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھاتا ہے اور گینگسٹرز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv