تازہ تر ین

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ پر گراؤنڈ میں حملہ

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ گراؤنڈ میں آٹو گراف دینے کے دوران حملے کا شکار ہوگئے۔ جس پر انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے سرپر آٹو گراف دینے کے دوران پانی کی بوتل مار دی گئی۔

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اٹالین اوپن کے میچ کے اختتام کے بعد آٹوگراف دے رہے تھے تب انہیں سر کے پیچھے زور سے بوتل لگی۔ ٹینس اسٹار کو درد کی وجہ سے گراؤنڈ فوری چھوڑنا پڑا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کے ذریعے اس بات کا تعین کررہے ہیں کہ بوتل حادثاتی طور پر گر کر لگی یا جان بوجھ کر ماری گئی۔ ٹینس اسٹار کو اس واقعے کے بعد طبی امداد دی گئی، وہ اپنے ہوٹل میں ہیں اور ان کی حالت باعث تشویش نہیں۔

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فکر مندی کے پیغامات پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ایک حادثہ تھا، میں ٹھیک ہوں، اتوار کو سب سے ملاقات ہو گی، انہوں نے کہا کہ آئس پیک کے ساتھ ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv