تازہ تر ین

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ممبر شپ مہم مکمل ہو گئی: حنا پرویز بٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کواڈینیٹر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں پارٹی کی یوتھ ممبر شپ مہم مکمل کر لی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 3 اپریل سے 9 اپریل تک لاہور میں یوتھ ممبر شپ کیمپس لگائے، مہم کے دوران لاہور شہر میں 69 ہزار سے زائد نوجوانوں نے پارٹی رکنیت کے فارم فل کیے۔
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور یوتھ کے زیر اہتمام کامیابی سے اپنی رکنیت سازی مہم مکمل کی، مہم کے دوران لاہور کے نوجوانوں نے میاں نواز شریف کی لیڈر شپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv