تازہ تر ین

فون بدل لیں، ورنہ واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے

لاہور : (ویب ڈیسک) پرانا اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو فون بدلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔
بہت جلد پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا، کمپنی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے مسلسل اپ ڈیٹس کئے جانے کا سلسلہ جاری رہتاہے تاکہ صارفین کو بہترین سروسز دے سکیں۔
اس وقت صارفین کو واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔
آنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہو سکے گا۔
کمپنی کے ایف اے کیو پیج کے مطابق 24 اکتوبر 2023 سے اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv