تازہ تر ین

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لے رہے، حکومت نے وضاحت کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022ء کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں، من گھڑت افواہ حقیقت نہیں، میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک خبر زیرگردش تھی کہ سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس پر حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی بنا لی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv