تازہ تر ین

سراج الحق کا افغان وزیر خارجہ کو فون، ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو فون کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سراج الحق نے افغان وزیر خارجہ کو افغانستان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام دیا، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، امیر خان متقی نے بھی پاکستان اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سراج الحق نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن اور ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہو گا، دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب ہیں اور ان کا مستقبل شاندار ہے۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امیر جماعت سراج الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ امید ہے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv