تازہ تر ین

اے این ایف : مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی منشیات فروشی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف شہروں سے منشیات سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں خاتون سمگلر سمیت 2ملزمان سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرلی ۔
اے این ایف حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملزم کے پیٹ سےہیروئن بھرے 45 اور ایک کیفین بھرا کیپسول برآمد کرلیا ۔
ایک اور کارروائی میں کراچی کے رہائشی مُلزم سے 75 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv