تازہ تر ین

پرویز الہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کیخلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری پرویز الہٰی کے دست راست سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف نیب بھی حرکت میں آگیا۔
نیب نے محمد خان بھٹی کیخلاف ناجائز اثاثے بنانے اور مبینہ کروڑوں روپے کے الزام کی انکوائری شروع کر دی، اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا گیا، نیب نے بینک سے تنخواہ، مراعات، سیشن الاؤنس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
نیب لاہور کے ذرائع کے مطابق بینک نے سینکڑوں صفات پر مشتمل ریکارڈ نیب کو جمع کرا دیا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے 2007 سے 2018 تک جبری رخصت پر ہونے کے باوجود 12 سال کی تنخواہیں وصول کیں، محمد خان بھٹی نے کروڑوں کی غیرقانونی مراعات بھی وصول کیں۔
نیب نے کروڑوں روپے کی مختلف ٹرانزکشن کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا، محمد خان پر مبینہ ناجائز اثاثے بنانے اور خرد برد کے الزام کی تحقیقات شروع کی گئی ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف ایف آئی اے، اینٹی کرپشن میں بھی کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv