تازہ تر ین

ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی فٹ، ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھائیں گے، مشتاق احمد

ملتان: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ہماری تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور پریکٹس کر رہے ہیں۔
ملتان سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ دعا گو ہیں پی ایس ایل خیریت سے ہو، لڑکوں کو کہا ہے کہ اپنی نیچرل گیم کھیلیں، ملتان ڈویژن میں بہت زبردست کرکٹر پیدا ہوئے، ہماری کوشش یہی رہتی ہے کہ مومینٹم دوسری ٹیم کی طرف شفٹ نہ ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے فین ٹیم کو ہر کنڈیشن میں سپورٹ کرتے ہیں، شاہین آفریدی کی نئی نئی شادی ہوئی ہے ان کا فوکس زیادہ شادی پر ہوگا تو اس کا فائدہ ہمیں ہوگا۔
مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لڑکے جب بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، پی ایس ایل کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ ہمارے مقامی کھلاڑی بین الاقوامی کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv