تازہ تر ین

واٹس ایپ اوپن یا ٹائپ کیے بغیر دوستوں کو میسج بھیجنے کا طریقہ جانیں

لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کا استعمال تو دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ افراد کرتے ہیں مگر کئی بار ڈرائیونگ یا کوئی اور کام کرتے ہوئے میسج ٹائپ کرکے اسے بھیجنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
اسی طرح کئی بار ٹائپنگ کے دوران ہونے والی غلطیاں میسج بھیجنے کے بعد نظر آتی ہیں۔
مگر کیا یہ بات جانتے ہیں کہ واٹس ایپ اوپن یا ٹائپ کیے بغیر بھی میسج بھیجنا ممکن ہے؟جی ہاں واقعی ایسا ممکن ہے بس آپ کو گوگل اسسٹنٹ سے مدد لینا ہوگی اور اپنا میسج بولنا ہوگا۔
ڈرائیونگ، ورزش یا کوئی کام کرتے ہوئے آپ گوگل اسسٹنٹ سے واٹس ایپ میسجز بھیج سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے پہلے تو فون میں گوگل اسسٹنٹ کو انسٹال کرنا ضروری ہے جو کہ عموماً اینڈرائیڈ فونز میں پہلے سے انسٹال ہوتا ہے۔
اس کے بعد آپ کو اپنی آواز گوگل اسسٹنٹ پر میں رجسٹر کرنا ہوگی تاکہ وہ کسی اور کی آواز کو لے کر میسج نہ بھیج دے۔
اس مقصد کے لیے گوگل اسسٹنٹ کی سیٹنگز میں جاکر اپنی ماڈل وائس کو سیو کرلیں۔
ایک اور چیز لاک اسکرین موڈ کے لیے گوگل اسسٹنٹ کو ان ایبل کرنا ہے جس کے بعد تو فون ان لاک کیے بغیر بھی اس فیچر کو استعمال کرنا ممکن ہوجائے گا۔
واٹس ایپ پر گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے میسج کیسے بھیجیں؟
اس مقصد کے لیے اینڈرائیڈ فون کے ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں یا بس Hey Google کہیں، جس سے فون میں یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ متحرک ہوجائے گا۔
پھر سینڈ اے واٹس ایپ میسج ٹو (کانٹیکٹ کا نام) کہیں۔
اس کے بعد گوگل اسسٹنٹ کی جانب سے میسج کے بارے کہا جائے تو اپنے میسج کو ریکارڈ کرادیں، مگر بولنے کے دوران زیادہ دیر تک چپ رہنے سے گریز کریں۔
جب میسج مکمل ہوجائے گا تو گوگل اسسٹنٹ اسے سینڈ کردے گا اور کنفرمیشن اسکرین نظر آئے گی۔
خیال رہے کہ اس طریقہ کار کے لیے انگلش زبان کا استعمال بہتر ہوتا ہے ورنہ دوسری زبان میں بولنے سے پیغام کی املا غلط ہوسکتی ہے۔
ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آپ اس طریقے سے آڈیو میسج بھی بھیج سکتے ہیں جس کے لیے گوگل اسسٹنٹ اوپن کرکے سینڈ اے واٹس ایپ آڈیو میسج ٹو (کانٹیکٹ کا نام) بولنا ہوگا اور پھر جو بولیں گے وہ آڈیو میسج کے طور پر سینڈ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv